الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امام کس کو بنایا جائے کم داڑھی والے عالم کو یا دوسرے متبع سنت کو؟

سوال

ایک موضع میں ایک صاحب ہیں جن کی داڑھی ایک مشت سے کم ہے لیکن قرآن کریم تجوید سے پڑھتے ہیں مسائل میں خاص جانکاری رکھتے ہیں، باعلم باشعور ہیں، حلال وحرام کی حدود قائم رکھتے ہیں، دوسرے لوگوں میں کوئی ایسا نہیں ہے کہ جو تجوید سے قرآن پڑھتا ہو یا مسائل نماز ودیگر مسائل ضروریہ سے واقف ہو۔ مگر داڑھی ایک مشت والے ہیں۔ ایسی صورت میں کس کو امام بنایا جائے؟ (۲) اگر کوئی شخص لمبی داڑھی والا یہ کہہ کر جماعت میں نہ شریک ہو کہ داڑھی چھوٹی ہے۔ اس کا یہ فعل کیسا ہے؟

جواب

جو شخص ضروری مسائل طہارت ونماز سے واقف ہو اور قرآن پاک اتنا صحیح پڑھ لیتا ہو جس سے نماز درست ہو جائے اگر چہ با قاعدہ تجوید سے واقف نہ ہو اور عمومی زندگی میں متبع سنت ہو اس کو امام بنالیا جائے اور جو شخص مسائل کثیرہ سے واقف ہو اور اس کا مطالعہ بھی وسیع ہو مگر عملی زندگی اس کی سنت کے مطابق نہ ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو