امام کس کو بنائیں!
سوال
محلہ کی مسجد امامت سے بالکل خالی ہے لیکن دو حضرات ہیں جن سے یہ خدمت لی جاتی ہے۔ ایک صاحب ہیں جو بظاہر وضع قطع شرعی رکھتے ہیں۔ لیکن کچھ عیوب ہیں مثلاً چوری، غیبت، حسد، گالی گلوچ، دوسرے صاحب جو ڈاڑھی نہیں رکھتے ہیں اور پائجامہ بھی غیر شرعی ہے، ہر دو حضرات میں امامت کے لئے کون افضل ومناسب ہے؟
جواب
دونوں کے علاوہ تیسرے صالح شخص کو امام بنالیا جائے بہت ہی بدقسمتی ہے کہ مسجد میں امام نہیں۔ سب جمع ہو کر باہمی مشورہ سے اس کا انتظام کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔