الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں جماعت ہو چکی، کیا گھر میں جماعت کرنے سے جماعت کا ثواب ملے گا؟

سوال

زید سورہا تھا یا کوئی کام کر رہا تھا اور مسجد میں جماعت ہوگئی۔ اب اگر وہ کسی کمرہ میں باجماعت نماز پڑھتا ہے تو اسے کتنا ثواب ملے گا؟ اور اس جماعت کو جماعت ثانیہ سے موسوم کریں گے یا نہیں؟ جب کہ مسجد کی جماعت اولی فوت ہو چکی ہے۔ بکر جماعت اولی ہونے کا داعی ہے۔ حضرت سے ابھی قریب ہی میں جماعت ثانیہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تھا کہ مسجد کے علاوہ جو لوگ جماعت کرتے ہیں تو انھیں ثواب ملے گا یا نہیں؟

جواب

گھر میں جماعت کرنے سے فضیلت جماعت تو حاصل ہو جائے گی مگر مسجد کی فضیلت اس سے زیادہ ہے وہ حاصل نہیں ہوگی۔ ولو صلی في بيته بزوجته أو جاريته أو ولده فقد اتى بفضيلة الجماعة ولكن فضيلة المسجد اتم طحطاوی علی مراقی الفلاح -

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو