بائیں ہاتھ سے کھجانا
سوال
نماز میں قیام کی حالت میں اگر کسی جگہ بدن پر خارش آئے، اور کسی وجہ سے بائیں ہاتھ سے کھجایا تو نماز ٹوٹ گئی یا نہیں؟ کیونکہ ہمارے یہاں امام صاحب کہتے ہیں کہ نماز نہیں ہوئی، داہنے ہاتھ سے کھجایا جائے؟
جواب
اگر خارش کو ضبط نہیں کر سکتا تو حالت قیام میں داہنے ہاتھ سے کھجائے لیکن اگر بائیں ہاتھ سے بھی کھجایا تو محض بایاں ہونیکی وجہ سے نماز فاسد نہیں ہوئی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔