سکہ رائج الوقت اور دینا ر سرخ کی قیمت
سوال
زید نے بوقت نکاح اپنی بیوی ہندہ کے تختہ سیاہنامہ میں مہر مؤجل نو سو روپئے سکہ رائج الوقت اور دس دینار شرعی اور دو دینار سرخ لکھوا کر ایجاب وقبول کیا۔ اب ہندہ اپنے شوہر زید سے مہر کا مطالبہ کر رہی ہے۔ براہِ کرام بتائیں کہ سکہ رائج الوقت کی کیا تعریف ہے ایک دینار شرعی کی ہندوستانی سکہ کے لحاظ سے کیا قیمت ہوگی؟ اور ایک دینار سرخ کی ہندوستانی سکہ کے لحاظ سے کیا قیمت ہوگی؟ دینار شرعی ودینار سرخ کی وضاحت فرما کر مشکور فرمائیں۔
جواب
جس وقت نکاح ہوا تھا اس وقت جو روپیہ رائج تھا وہ نو سو روپئے سکہ رائج الوقت سے مراد ہے۔ دینار شرعی سے ساڑھے چار ماشہ سونا مراد ہے۔ دینار سرخ اشرفی کو کہتے ہیں جس کا وزن دس ماشہ سونا تھا۔ جس وقت مہر ادا کرنا ہو اس وقت بازار میں سونے کے وزن مذکور کی قیمت دریافت کر لی جائے کیونکہ یہ قیمت کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔