کیا چچی سے نکاح درست ہے؟
سوال
زید کی زوجہ مسماۃ ہندہ کا نکاح زید کے طلاق دینے یا انتقال کے بعد زید کے حقیقی بھائی کے بیٹے عمرو کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟ نیز ہندہ کے بطن سے زید کے اولاد بھی موجود ہے۔ نیز ہندہ زید کی زوجیت میں ہوتے ہوئے عمرو سے مثل اجنبی پردہ کرنا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب
چچی سے بھتیجے کا نکاح شرعاً درست ہے بشرطیکہ کوئی اور مانع مصاہرت ورضاعت وغیرہ نہ ہو چچی اور بھتیجے آپس میں محرم نہیں بلکہ اجنبی ہیں ان میں پردہ ضروری ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔