الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوہ کے لئے نکاح ثانی

سوال

زید کی عورت بیوہ ہوگئی وہ یہ چاہتی ہے کہ میں اپنی عمر اللہ تعالیٰ کی یاد میں گزار دوں یعنی نکاح ثانی نہ کروں یہ ڈر ہے کہ کہیں قیامت میں ماخوذ نہ ہوں چونکہ وہ جانتی ہے کہ نکاح ثانی کرنا سنت ہے۔ فرمائیے! اس صورت میں جب کہ وہ صوم وصلوٰۃ پر قائم ہے بوجہ نکاح ثانی نہ کرنے کے مستحق عذاب ہوگی یا نہیں؟

جواب

اگر اس کو معصیت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہیں بلکہ اطمینان سے زندگی بسر کرسکتی ہے تو اس کے ذمہ نکاح ثانی ضروری نہیں اور نکاح ثانی نہ کرنے سے مستحق عذاب نہ ہوگی تاہم اگر سنت سمجھ کر کرلے گی تو ثواب کی مستحق ہوگی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو