بت کی پوجا سے نکاح ختم ہو گیا
سوال
میری شادی ایک دیہات میں ہوئی ہے، میرا شوہر ماتا کو دھوک دیتا ہے، اور اسکی پوجا کرتا ہے، حالانکہ مسلمان ہے، سوال یہ ہیکہ پوجا کرنے سے مسلمان رہا یا نہیں اور میرا نکاح باقی رہا یا نہیں؟ یہ مجھ کو بھی مجبور کرتا ہے کہ میں بھی اس کے ساتھ پوجا کروں اب میرے لئے کیا حکم ہے؟
جواب
اگر شوہر نے بت کو پوجا کی جس طرح کہ ہندو کرتے ہیں تو اس سے نکاح بھی ٹوٹ گیا اور اس کا ایمان بھی جاتا رہا، جب تک کہ وہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح نہ کرے اس سے علیحدہ رہیں اور اس بات میں اس کا حکم ہرگز نہ مانیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔