مسجد میں تالا لگانا اور چندہ نہ دینے کی وجہ سے مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے سے روکنا
سوال
ہمارے گاؤں میں دو پارٹیاں ہیں جس کی اکثریت ہے وہ حنفی کہلاتی ہے، جو اقلیت میں ہے اس کو وہابی کہتے ہیں، ابھی حال میں حنفی پارٹی نے مدرسہ کا چندہ نہ دینے کا الزام لگا کر وہابی پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا ہے، اقلیت والی پارٹی میں سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا تو اکثریت والی پارٹی شریک جنازہ نہیں ہوئی، جب دوسرے موضع کے لوگ کفن دفن کے لئے آئے تو ان کے لئے مسجد کے دروازہ پر تالا لگا دیا تا کہ صحن مسجد میں نماز جنازہ نہ ہو، نماز جنازہ قبرستان میں ادا کی گئی، سوال یہ ہے کہ مسجد میں نماز نہ پڑھنے دینا اور نمازِ جنازہ ادا نہ کرنے…
جواب
مسجد میں نماز پڑھنا ہر مسلمان کا حق ہے، مدرسہ میں چندہ نہ دینے سے اس کا کوئی تعلق نہیں، مسجد پر تالا ڈال کر نماز سے روک دینا یا مسجد میں نماز نہ پڑھنے دینا، بہت بڑا ظلم ہے وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَاجِدَ اللهِ أَنْ يَذْكُرَ فِيهَا اسْمُهُ (الآية)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔