مسجد کا مذاق اڑانا
سوال
ایک مسلمان مسجد کو برے الفاظ کہتا ہے اور ہندؤں میں بیٹھ کر مذاق اڑاتا ہے۔ پارٹی باز آدمی ہے اور اپنے گھر کے کنبے وغیرہ کو اپنے ساتھ رکھتا ہے اور مسجد میں نماز پڑھنے نہیں آتا۔ اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
مسجد کی توہین کرنا، اسکو گالی دینا، اسکا مذاق اڑانا بہت خطرناک ہے، اس سے ایمان سلامت نہیں رہتا، ایسے شخص کو توبہ لازم ہے، آئندہ ہرگز اس قسم کا کوئی لفظ نہ کہے جس سے مسجد کی توہین ہوتی ہو، وہ شخص بے علم ہے اسکو نرمی سے سمجھایا جائے سختی کا معاملہ کرنے سے ایسا نہ ہو کہ زیادہ بگڑ جائے، سزا دینے کی قوت نہیں اسلئے نرمی سے ہی سمجھایا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔