الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

گدھے کے بولنے کو اذان کہنا

سوال

عین اذان کے وقت مؤذن اذان دے رہا تھا مسجد کے قریب ہی گدھا چیخنے لگا تو امام صاحب نے فرمایا”لو اذان ہوگئی اذان کی کیا ضرورت“لوگوں کے اعتراض کرنے پر بتایا کہ میں نے مذاق کیا تھا امام صاحب نے دانستہ عدالت میں جھوٹی شہادت دی جس امام میں یہ صفات پائی جائیں اس کیلئے شریعت کیا حکم صادر کرتی ہے؟

جواب

جس امام کے یہ حالات ہوں وہ امامت سے الگ کئے جانے کا مستحق ہے جب تک سچی توبہ نہ کر لے، گدھے کی آواز پر یہ کہنا کہ لو اذان ہوگئی نہایت خطرناک ہے، یہ اذان کی سخت توہین ہے اس سے ایمان کا برقرار رہنا دشوار ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو