الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اذان پر ہنسنا

سوال

زید اذان کہہ رہا ہے اور ہنس رہا ہے اور عمر سن رہا ہے اور اس کا بھی یہی حال ہے تو کیا شرع میں اس کی جزا ہے یا نہیں مشہور ہے کہ ایسے فعل سے طلاق واقع ہو جاتی ہے کیا یہ امر فی الواقع صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

اذان کہتے وقت اور سنتے وقت ہنسنا اذان کے آداب واحترام کے خلاف ہے اذان کہتے وقت سلام کا جواب دینا اور بلا ضرورت کھانسنا بھی جائز نہیں ہے۔ اگر ہنسی سے اذان کا استہزاء مقصود ہو تو فقہاء تکفیر کرتے ہیں ”ويكفر بالاستهزاء بالاذان لا بالمؤذن“ (بحر ص ۱۲۲ ج ۵)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو