الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اپنے سوا سب کو کافر کہنا

سوال

مولوی حشمت علی صاحب نے بے شمار ایسی عورتوں کا نکاح پڑھوایا ہے جنکے چار چار چھ چھ لڑکے پیدا ہو چکے ہیں یہ فتویٰ صادر کر دیا کہ ان عورتوں کا نکاح نہیں ہوا تھا یہ لڑکے جو پیدا ہوئے ہیں حرامی ہیں، اگر نکاح ہوا تھا تو وہ نا جائز ہے وہ اب تک حرام کاری تھی، اب نکاح ہوا پہلے کا غلط تھا، سابقین اکابرین علماء کو گالیاں دیتے ہیں میں نے بچشم خود دیکھا ہے تحریر کہ ائمہ اربعہ تک انکے حملہ سے محفوظ نہیں ہیں، اب سوال یہ ہے کہ مولانا حشمت علی صاحب کو کس طرح سے یاد کیا جائے، اور انکے متبعین جو انکے پیروکار ہیں انکے متعلق کیا حکم ہے؟

جواب

اس میں پوچھنے کی کیا بات ہے جو شخص اپنے سوا کسی کو بھی مومن نہ سمجھے، اکابر اہل اللہ پر کفر کا فتوی لگا دے اس کا ٹھکانہ معلوم، حشر معلوم اعاذنا الله منه۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو