یہ لفظ کہنا کہ”ہم نہیں جانتے مسئلہ کیا ہے؟ “
سوال
زید کے لڑکے کی بارات گئی عمر کے یہاں جیسا کہ رواج ہے زیورات کپڑے لڑکی کے دکھانے کا، جب دکھانے کا وقت آیا تو ایک حافظ صاحب نے منع کیا کہ یہ شریعت کے خلاف ہے، اس کے بعد ایک شخص نے یوں کہا کہ”ارے ہم نہیں جانتے مسئلہ کیا ہے“ ”ہمیں تو کپڑا دکھاؤ“ اس پر کچھ لوگوں کو شبہ ہوا کہ مسئلہ کا انکار کرنے سے خارج از اسلام ہو جاتا ہے، لہذا اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
جواب
ایسا جملہ کہنا بہت سخت بات ہے، اگر خدانخواستہ یہ مطلب ہو کہ ہم شرعی احکام پر ایمان ویقین نہیں رکھتے تو ایمان کا سلامت رہنا دشوار ہے، اگر یہ مطلب نہ ہو تب بھی بڑی جہالت ہے، بہر حال ایسی بات کہنے والے کو توبہ واستغفار لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔