الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

Обучение масаиль по достоверным книгам без алима

سوال

ہمارے گاؤں میں بہت سے بدعت کے کام ہوتے ہیں، مثلاً ایصال ثواب میں پیسہ دیکر قرآن شریف پڑھاتے ہیں، اور اس کا ثواب مردوں کو بخشتے ہیں، اس کے علاوہ اور بہت سے کام شریعت کے خلاف ہوتے ہیں، اس کے اندر ہم شریک نہیں ہوتے ہیں، لوگ ہم سے پوچھتے ہیں تو ہم اس کے ثبوت میں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس بہشتی زیور مکمل و مدلل مولانا اشرف علی تھانوی کی ہے، اسی طرح فتاوی دارالعلوم دیو بند چار حصہ، فتاوی رشیدیہ اور خطبات و موعظات مکمل، جناب حضرت مولانا الحاج مفتی ابوالناصر الشہیر بذاکر حسن اور مظاہر حق اردو مطبوعہ دیو بند ہمارے پاس ہے، نیز…

جواب

جن کتابوں کا آپ نے نام لکھا ہے وہ مجموعی حیثیت سے معتبر ہیں، ان میں لکھے ہوئے مسائل صحیح ہیں، ان پر عمل کرنا اور دوسروں کو عمل کے لئے آمادہ کرنا درست بلکہ عین راہِ ہدایت اور ذریعہ نجات ہے، البتہ ہر مسئلہ کی باریکی کو سمجھنا آسان نہیں، جو عالم ان کتابوں کے مسائل کو غلط بتائیں ان سے غلط ہونے کی دلیل لکھوا کر بھیجئے تو ان کی دلیل پر غور کیا جائے گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو