الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نیم عریاں لباس، اسکول میں لڑکیوں کو تعلیم دینا

سوال

ہمارے اطراف میں عموماً بے پردگی ہے، جوان لڑکیاں بے محابہ عریاں لباس پہن کر اسکول کالج میں آتی جاتی رہتی ہیں، بعض خال خال گھرانوں ہی میں کچھ پردہ کا رواج ہے۔ ایسی حالت میں ایک عالم صاحب نے اسکول میں تقریر کرتے ہوئے یہ کہہ دیا کہ موجودہ دور کے تقاضے کے مطابق مسلمان لڑکیوں کو بھی این سی سی (یعنی اسکول کالج میں جو نیم فوجی تربیت دی جاتی ہے) سکھلانا جائز ہے۔ ان کا یہ فرمانا شرعاً درست ہے یا نہیں؟

جواب

جو بات انھوں نے فرمائی ہے وہ موجودہ دور کی سیاسی بات ہے شرعی حکم نہیں ہے۔ شریعت نے تو عورتوں کو بے پردگی اور عریانی سے سختی کے ساتھ منع کیا ہے بلکہ پردہ کے ساتھ خوشبو لگا کر مکان سے نکلنے کو بھی منع کیا ہے، اس کو زنا کی دعوت دینے والی قرار دیا گیا ہے۔ یہ حدیث صحاح میں موجود ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو