الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورتوں کی اجلاس میں شرکت، تقریر وقراءت

سوال

مسلم خواتین دینی اجتماعات منعقد کر سکتی ہیں یا نہیں؟ اور وعظ و تقریر کی مکلف ہیں یا نہیں؟ عورت کی آواز بھی ستر عورت بتائی جاتی ہے تو عورت وعظ و تقریر کس طرح کرے؟ اور جس وعظ و تقریر کو غیر محرم بھی سنیں تو کیا یہ جائز ہے؟ ہمارے یہاں رواج ہو گیا ہے کہ بعض خواتین جو کہ اونچے درجہ کی تعلیم یافتہ ہیں اور ان میں سے بہت سی خواتین شرعی پردے اور شرعی لباس کی پابند نہیں ہیں، جلسہ سیرت پاک و قراءت وغیرہ منعقد کرتی ہیں اور ان جلسوں میں خواتین کو مدعو کرتی ہیں۔

جواب

شریعت نے عورتوں کو پردہ کی بہت تاکید فرمائی ہے۔ ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ عورت چھپانے کی چیز ہے، جب وہ مکان سے باہر نکلتی ہے تو شیطان جھانکتا ہے۔ ایک حدیث میں ہے میں نے اپنے بعد مردوں کے حق میں عورتوں سے زیادہ مضر کوئی فتنہ نہیں چھوڑا ایک حدیث میں ہے کہ جو عورت خوشبو لگا کر مردوں کے قریب سے گذرتی ہے وہ ایسی ہے یعنی بدکاری کی دعوت دینے والی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو