رشوت کا مشورہ دینا محصول کم کرنے کے لئے
سوال
احقر بحیثیت منشی چند کارخانوں میں حسابات کا کام کرتا ہے، حساب کی جانچ کیلئے سرکاری انسپکٹر مقرر ہوتا ہے، چنانچہ جہاں احقر کام کرتا ہے وہاں پر انسپکٹر آیا اور اس سے بیس ہزار کا بقایا نکال دیا اور جانچ کے دوران انسپکٹر نے کہا کہ تم بہت سے کارخانوں میں کام کرتے ہو کہیں سے ہمیں رشوت نہیں دلائی، میں نے یہ ذکر مالک سے کر دیا اور کہا کہ ممکن ہے کہ رشوت لینے کے بعد کچھ رقم تخفیف کر دے (حالانکہ تخفیف کا حق انسپکٹر کو نہیں ہے)
جواب
رشوت لینا دینا دلانا سب حرام ہے، صدق دل سے توبہ کر لیں، انسپکٹر صاحب نے ابھی پتہ بتانے کا معاوضہ آپ سے نہیں لیا ہے لیکن اس نے یہ ضرور دیکھ لیا کہ آپ رشوت دلا سکتے ہیں، اور اس کے موافق جہاں چاہیں گے آپ اس کو رشوت دلائیں گے، تو گویا اس نے آپ کو اپنا دلال تسلیم کر لیا ہے، پتہ بتانے کا معاوضہ اگر وہ آپ سے لیتا تو بہت قلیل ہوتا اور کار خانے سے وقتاً فوقتاً آپ کے ذریعہ سے بہت سے…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔