الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جانور کو مستی کا انجکشن اور فرج میں ہاتھ داخل کرنا

سوال

ایک شخص جانوروں کا ڈاکٹر ہے، بعض وقت گائے وغیرہ کو مستی کا انجکشن دینا پڑتا ہے، جس کی صورت یہ ہے کہ انجکشن دینے سے قبل گائے کی فرج میں ہاتھ داخل کیا جاتا ہے، جس سے ایک قسم کی گدگدی پیدا ہوتی ہے، پھر انجکشن دیا جاتا ہے، آیا یہ فعل زنا میں داخل ہے یا نہیں؟ ہر دو صورت واضح طور پر تحریر فرماویں، نیز یہ ملازمت کرنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

یہ فعل زنا میں داخل نہیں، البتہ خلاف فطرت اور غلط فعل ہے، ہو سکتا ہے کہ جانور کے لئے باعث اذیت بھی ہو، ایسی ملازمت سے پرہیز کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو