جہاز میں خنزیر کا گوشت پیش کرنے کی ملازمت
سوال
میں نمازی مسلمان ہوں، حسب عقیدہ اسلام لحم خنزیر اور شراب اور دیگر لغویات کا ارتکاب نہیں کرتا، مگر صاحب عیال اور غریب آدمی ہوں اور پانی کے جہاز میں خانساماں کا کام کرتا ہوں، شراب اور سور کا گوشت اور دیگر اشیاء مسافروں کیلئے کمپنی کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں، میں بحیثیت ملازم پیش کرتا ہوں میری یہ کمائی میرے لئے شرعاً حلال ہے یا نہیں؟
جواب
آپ کا حرام اشیاء کو لا کر یا پکا کر پیش کرنا معصیت و حرام ہے مگر ملازمت کی تنخواہ حرام نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔