الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بلا ثبوت کسی کو زانی اور سارق کہنا

سوال

زید ایک زبردست عالم وفاضل ہے، دسیوں ادارے چلاتا ہے، ہزاروں لوگ اس کے مرید ہیں، منکرات کی مجالس میں شرکت نہیں کرتا ہے، کسی کی دعوت قبول نہیں کرتا، حلال کی کمائی کھاتا ہے، اب بعض لوگ بغیر کسی ثبوت کے اس کو زانی، بدکار اور چور کہتے ہیں، تو ان کہنے والوں کی شرعاً کیا سزا ہے؟

جواب

بغیر شرعی ثبوت کے کسی کو زانی کہنا سخت جرم ہے، جسکی سزا حد قذف (اسی کوڑے) ہے اور دوسرے جھوٹے الزام لگانا بھی کبیرہ گناہ ہے مگر حد قذف جاری کرنے کی شرائط یہاں موجود نہیں، اس لئے جاری نہیں کی جاتی، جس پر تہمت لگائی ہے، اس سے معافی مانگنا اور توبہ کرنا ضروری ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو