اپنے ولد الحرام ہونے کا اقرار
سوال
ایک شخص کہتا ہے کہ میں ولد الحرام ہوں یہ گناہ میرے اوپر ہے یا یہ کہ میری والدہ پر ہے؟
جواب
کیا اس کہنے والے کو تحقیق ہے کہ وہ ولد الحرام ہے، اگر تحقیق کر چکا ہے، اور والدہ نے زنا کا اقرار کر کے اس کو بتایا ہے تب تو والدہ گنہگار ہے، اگر تحقیق نہیں کیا تو کہنے والا خود گنہگار ہے کہ اپنی والدہ پر زنا کا الزام لگاتا ہے۔ حرره العبد محمود گنگوہی عفا اللہ عنہ معین مفتی مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور ۵۵۷/۴/۲۸
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔