بغیر محرم کے بوڑھیا کو سفر حج
سوال
(۱) ایک ساٹھ سالہ بوڑھی عورت حج کو جانا چاہتی ہے مگر کوئی محرم ساتھ نہیں ہے، ایک بڑے میاں جو اس عورت کے محرم تو نہیں، مگر ان کی عمر بھی ساٹھ سے زیادہ ہے، تو ایسی صورت میں وہ عورت ان بڑے میاں کے ساتھ حج کے لئے جاسکتی ہے یا نہیں؟ (۲) مذکورہ بالا صورت میں اگر بڑے میاں عورت کو ساتھ لیجانے سے انکار کر دیں مگر وہ عورت دوران سفر میں ان بڑے میاں کے قافلے کے ساتھ لگ جائے تو اب ایسی صورت میں بڑے میاں کو اس عورت کی خبر گیری کرنی چاہئے یا اس کو کس مپرسی کے عالم میں چھوڑ دینا چاہئے؟
جواب
(۱) بوڑھی عورت کو بھی بغیر شوہر یا کسی محرم کے سفر نہیں کرنا چاہئے، بحر، ج ۲ ص ۳۳۹ (۲) جب وہ ساتھ لگ ہی گئی تو اسکی خبر گیری لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔