الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

نکاح لڑکی پر والدین کا کتنا حق ہے؟

سوال

بعد نکاح والدین کا لڑکی کو اپنے حسب منشاء استعمال کی کس قدرا جازت ہے؟ اور شوہر کو کتنا اس بات کا حق ہے کہ اپنے جائز امور و معاملات میں اور جنسی تسکین کے لئے (علاوہ ایام حیض و نفاس کے) کس وقت استعمال کر سکتا ہے؟

جواب

والدین تو رخصت کر کے فارغ ہو گئے۔ ہفتہ میں ایک دفعہ لڑکی اپنے والدین کی زیارت کے لئے جاسکتی ہے مگر زیارت کر کے واپس چلی آئے۔ بغیر شوہر کی اجازت کے وہاں نہ رہے۔ والدین جب چاہیں لڑکی کو دیکھنے کے لئے اس کے مکان پر جاسکتے ہیں۔ مگر بغیر داماد کی اجازت کے رات کو وہاں نہ رہیں۔ شوہر اپنی تسکین کے لئے اس کی تحمل کی رعایت کرتے ہوئے جس قدر مناسب ہو استعمال کر سکتا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو