مزارات پر جنات کا آنا
سوال
ہمارے گاؤں میں غیر مسلم لوگوں کے دو تین منڈھ یعنی مزار ہیں، جن کے بارے میں عقیدہ ہے کہ یہ سب سنتے ہیں ہر سال میلہ بھی لگتا ہے، کافی دور دور سے لوگ آکر منت مانگتے ہیں، چڑھاوا چڑھاتے ہیں، اکھاڑہ ہوتا ہے، بھگتوں پر ان کی روح آجاتی ہے، با قاعدہ بیان ہوتے ہیں، فیصلے ہوتے ہیں، بیماریاں بھی دور کی جاتی ہیں، اور کئی دن تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے، مگر افسوس اس بات کا ہے کہ وہ بھگت لوگ جو بے قابو ہو کر مدہوش شکل میں جبکہ آواز بھی بدل جاتی ہے اور طرح طرح کی باتیں غیبی بھی بتلاتے ہیں، کیا یہ شیطانی نصرت ہے یا کہ جنات کا فعل ہے…
جواب
انسان کے جسم میں جنات گھس جاتے ہیں، اور تماشے بناتے ہیں ان کا مقصد تفریح ہے اور عقائد و اعمال کو خراب کرنا ہے۔ بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص ان کے سامنے قرآن شریف پڑھتا ہے تو وہ بھی پڑھنے لگتے ہیں، ایسی جگہ سے دور رہنا چاہئے، غیر اللہ کی نذر ماننا معصیت بلکہ شرک ہے کبھی ان کے کاموں میں شرکت نہ کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔