ریڈیو اور ٹیپ ریکارڈ پر پڑھی ہوئی آیت پر سجدہ تلاوت اور سلام کا جواب
سوال
ٹیپ ریکارڈ یا ریڈیو میں اگر سجدہ تلاوت کی آیت سنی جائے تو کیا سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟ نیز مذکورہ صورتوں میں اگر سلام علیک سنا جائے تو جواب دینا بھی واجب ہوگا؟
جواب
اگر قاری یا متکلم کی قرآة و آواز کو کسی آلہ میں محفوظ کر لیا گیا تو اس میں آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت لازم نہیں ہوگا۔ ٹیپ ریکارڈ کا بھی یہی حکم ہے۔ اس کے سلام کا جواب بھی ضروری نہیں۔ ریڈیو میں تقاضہ احتیاط یہ ہے کہ آیت سجدہ سن کر سجدہ تلاوت کیا جائے اور اس کے سلام کا جواب بھی دیا جائے بشرطیکہ اصل آواز اس سے سنائی دے رہی ہو کوئی ریکارڈ نہ ہو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔