مسجد میں آتے وقت اور جاتے وقت سلام کرنا
سوال
(۱) اگر مسجد میں کوئی نہ ہو تو اس صورت میں مسجد میں داخل ہوتے ہوئے یا نکلتے ہوئے سلام کرنا کیسا ہے؟ (۲) بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مسجد کے کل حاضرین نماز میں مشغول ہیں اور آنے والا سلام کرتا ہے۔ یا کچھ لوگ نماز میں کچھ وضو میں اور کچھ نماز کے انتظار میں اس صورت میں داخل ہونے والا سلام کرتا ہے۔ ایسا کرنا کیسا ہے؟ (۳) یہی صورت نکلنے کے وقت ہوتی ہے کہ جانے والا سلام کر کے چلا جاتا ہے حالانکہ لوگ اپنی سنتوں میں مشغول ہوتے ہیں۔
جواب
(۱) یہ طریقہ ٹھیک ہے۔ اس طرح کہنا چاہئے السلام علينا وعلى عباد الله الصالحین مگر یہ داخل ہوتے وقت تو ثابت ہے۔ نکلتے وقت کسی کتاب میں نہیں دیکھا۔ (۲) یہ مکروہ ہے۔ ردالمحتار میں یہ مسئلہ موجود ہے۔ (۳) یہ بھی مکروہ ہے۔ کذافی رد المحتارص -
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔