ختنہ کی ابتدا، کون سے نبی مختون پیدا ہوئے؟
سوال
ختنہ سنت ابراہیمی ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے شروع ہوا ہے یا اس سے پہلے سے چلا آرہا ہے، اگر پہلے سے ہے تو کس پیغمبر سے یہ سنت جاری ہوئی، اور حضرت آدم علیہ السلام مختون تھے یا نہیں؟ اسی طرح پر تمام انبیاء علیہم السلام، اور اگر تمام انبیاء علیہم السلام تھے تو وہ ید قدرت سے مختون ہی متولد ہوتے تھے یا بعد میں ختنہ کئے گئے اور اگر حضرت ابراہیم علیہ السلام سے مشروع ہوا ہے تو اگلے انبیاء علیہم السلام کی ذوات کے متعلق کیا کہا جائے گا۔ اور خود حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ختنہ کس نے کیا؟
جواب
عبارت بالا سے امور ذیل ثابت ہوئے۔ ختنہ سنت ابراہیمی ہے۔ سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہم السلام نے اس کو کیا اور خود اپنے ہاتھ سے کیا۔ کسی خاص قوم کا پیشہ نہیں تھا۔ حضرت آدم علیہم السلام مختون پیدا ہوئے اور بارہ انبیاء علیہم السلام مختون پیدا ہوئے۔ حضور اقدس ﷺ کے متعلق تین قول ہیں، صحیح یہ ہے کہ آپ بھی مختون پیدا ہوئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔