جو عورت پہلے سے بے پردہ ہو اس کو بھی پردہ لازم ہے
سوال
شادی سے پہلے عورت نے کبھی پردہ نہیں کیا، شادی کے بعد اس کا خاوند کہتا ہے کہ پردہ کرو، مگر یہ کہہ کر ٹال دیتی ہے، کہ اب تک پردہ نہیں کیا، تو اب کیا پردہ کرنا ہے، جبکہ ہر شخص اس کو جانتا ہے، دوسرے اس علاقہ میں برقع کا رواج بھی نہیں ہے، تو اس عورت کو خاوند کے کہنے کے مطابق پردہ کرنا چاہئے یا نہیں؟
جواب
اسکو پردہ کرنا چاہئے، اگر کسی نے مدت دراز تک نماز نہیں پڑھی اور وہ یہ کہے کہ اب بڑی عمر میں کیا نماز پڑھیں گے تو اس کا یہ جواب غلط ہے، اسی طرح اس عورت کا جواب غلط ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔