الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

محرم سے پردہ کی حد

سوال

پردہ دار عورت بہنوئی، بھائی، پھوپھا، چچا، دیور سے پردہ کس حد تک کرے یعنی شریعت میں اس کا کیا درجہ؟ اور ہاتھ صرف گٹوں تک اور چہرہ کھول کر سامنے آ جائے تو کچھ حرج تو نہیں ہے، یعنی ان لوگوں سے کس درجہ تک پردہ ہے؟

جواب

بھائی اور چچا سے پردہ نہیں، بہنوئی، پھوپھا، چچازاد بھائی وغیرہ سے پردہ ہے بالکل ان کے سامنے نہ آئے، اگر ایک ہی مکان میں رہتے ہوں اور مکان کی تنگی ہو تو مجبوراً اتنا پردہ بھی کافی ہے کہ چہرہ ہاتھ نہ کھولے، بلکہ گھونگٹ کرے، اور تنہائی میں ایک جگہ ان کے ساتھ نہ ہو، اور بے تکلفی ہنسی مذاق نہ کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو