الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عورتوں کا لباس اور ستر

سوال

(۱) عورتوں کو ساڑی باندھنا شرعاً جائز ہے یا نہیں (۲) عورت کو سفید لٹھے کی شلوار پہننا شرعاً جائز ہے یا نہیں (۳) عورت کو اونچی ایڑی کا چپل جیسا کہ آج کل رائج ہے پہننا جائز ہے یا نہیں (۴) عورتوں کو کھڑی ایڑی کا لیڈی بوٹ جیسا کہ یورپین استعمال کرتی ہیں جائز ہے یا نہیں (۵) عورتوں کو سر میں کنگھی یا کلف وغیرہ لگانا جائز ہے یا نہیں، کیونکہ اکثر عورتیں اس وجہ سے لگاتی ہیں کہ بال اور مانگ خراب نہ ہو زیادہ دیر تک ٹھیک رہے، (۶)

جواب

(۱تا۴) جو لباس کفار یا فساق یا مردوں کے ساتھ مخصوص ہے عورتوں کو اس کا استعمال نا جائز ہے، جو مشترک ہے اس کا استعمال جائز ہے، تاہم صلحاء کا لباس جو عورتوں کے ساتھ مخصوص ہو اس کا استعمال مستحسن ہے، اس سے ان تمام نمبروں کا جواب ہو گیا۔ (۵) اگر یہ محض زینت و آرام کیلئے ہو تو جائز ہے بشرطیکہ یہ فساق یا کفار کا شعار نہ ہو۔ (۶)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو