دین بہائی
سوال
زید نے دین بہائی قبول کر لیا یعنی بہاؤ اللہ موعود کل ادیان، ناسخ قرآن تسلیم کرتے ہوئے اس نئی شریعت پر ایمان لایا جسکے مدعی بہاؤ اللہ ہیں۔ اس کتاب کا نام اقدس ہے جسکی تعلیمات کی رو سے تمام انبیاء ورسل اور آسمانی کتب برطرف ہیں اور سلسلۂ رسالت کبھی ختم نہیں ہوتا یعنی رسول اکرم ﷺ کو خاتم الرسل تسلیم نہیں کرتے کیا اب زید دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا حالانکہ وه لا اله الله محمد رسول اللہ پڑھتا ہے کیونکہ اس سے مندرجہ بالا عقائد پر ضرب نہیں پڑتی اگر زید دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا تو کیا اس کا نکاح فسخ ہو جائے گا اگر نکاح…
جواب
ان عقائد کے اختیار کرنے کے بعد زید ایمان سے خارج ہو گیا اس کا نکاح فسخ ہو گیا جب شوہر کے ساتھ وہ رہ چکی ہے تو پورا مہر لازم ہو گیا۔ اب اپنا مہر وصول کر سکتی ہے اور اس سے بالکل الگ رہے کوئی تعلق زوجیت نہ رکھے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔