فرقه ذگریان
سوال
ایک گروہ جس کو ذگری کہتے ہیں۔ یہ فرقہ باطلہ ذگریان صراط مستقیم سے منحرف ہے۔ مثلاً ان ذگری گروہ کے عقائد میں سے ایک شخص مسمی بہ محمدی جو اس فرقہ کا مقتدا گذرا ہے۔ یہ لوگ اس کو اپنا پیغمبر ورسول تسلیم کرتے ہیں اور اسی کے نام کا کلمہ پڑھتے ہیں اور ضروریات دین مثلاً نماز پنجگانه روزه ماه رمضان المبارک۔ وحج بیت اللہ کے کلی طور پر منکر ہیں۔ لہذا کیا یہ لوگ مسلمان ہیں یا نہیں؟ اور انکے ساتھ نکاح جائز ہے یا نہیں؟ اور ایسے لوگوں کا ذبیحہ حلال ہے یا حرام؟
جواب
حضرت محمد مصطفی ﷺ خاتم النبین ہیں۔ جو شخص آپ کو خاتم النبین نہ مانے بلکہ آپ کے بعد کسی اور کی نبوت پر ایمان لائے۔ وہ شخص کا فر ہے اس کے ساتھ مسلمانوں کو تعلق نکاح وغیرہ جائز نہیں۔ نماز، روزہ، حج ارکان دین اسلام ہیں نصوص قطعیہ سے ان کی فرضیت ثابت ہے جو شخص ان کی فرضیت کا انکار کرے وہ بھی کافر ہے۔ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔