قادیانی کا حکم
سوال
ایک شخص جو پہلے سے پختہ مسلمان تھا وہ اب قادیانی ہو گیا ہے اور اپنی بہن کو زبردستی کر کے قادیانی بنا لیا اور اپنی والدہ کو بھی قادیانی ہو جانے پر مجبور کر رہا ہے اور بیوی کو بھی قادیانی کر لیا ہے۔ صرف ایک چھوٹا بھائی قادیانی نہیں ہے۔ گذارش یہ ہے کہ قادیانی کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیا وہ مرتد ہو جاتا ہے اور اس کا نکاح باقی رہتا ہے یا نہیں؟ اگر کوئی قادیانی ہو جانے کے بعد توبہ کرلے تو اس کا دوبارہ نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں؟ قادیانی کے ساتھ بیع وشراء اور کھانا پینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
مرزا غلام احمد قادیانی نے عقائد کفریہ اختیار کئے جس کی وجہ سے وہ اسلام سے خارج اور مرتد ہو گیا جو شخص بھی اس کے کفریہ عقائد کی تصدیق کرے گا اس کا بھی حکم یہی ہو گا اگر کوئی شخص مرتد ہو جائے تو اس کا نکاح فسخ ہو جاتا ہے، بیوی نکاح سے خارج ہو جاتی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔