الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

امانت چوری ہونے پر ضمان کا حکم

سوال

انتظام آمد و خرچ کی پنچائت کی ذمہ داری ہوتی ہے، لہذا ایک فنڈ پنچائتی ہے، اور دوسرا فنڈ خاص ملکیت مسجد کے پاس تھے، دونوں فنڈ امین کے پاس تھے، جو چوری ہو گئے، ایک عرصہ تک بالتحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ واقعی چوری ہو گئے، امین کواس بار کا متحمل نہ سمجھ کر پنچائت نے معاف کر دیا، مگر امین کو فکر ہے کہ شرعاً یہ دونوں معاف ہیں یا شرعاً فرق ہے، اس سے مفصل بندہ کو مطلع فرمائیں؟

جواب

اگر امین نے ہر دو فنڈ کو علیحدہ علیحدہ رکھا اور اپنی پوری حفاظت کی، اپنی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں کی، پھر بھی وہ چوری ہو گئے تو شرعاً امین پر مواخذہ نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو