الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ہوٹل کے برتن اپنے کمرہ سے گم ہونے پر ضمان

سوال

ہمارے ہوٹل سے ایک صاحب چائے لے گئے، اور چائے کا دور چلنے کے بعد پیالیاں اور برتن باہر رکھ دیئے، اور اس کو کوئی شخص اٹھا لے گیا، کیا اس طرح غیر ذمہ دار جگہ رکھنے سے چائے پینے والوں پر ضمان لازم آئے گا یا نہیں لازم نہیں آتا ہے، براہ کرم جواب مطلع فرمائیں؟

جواب

اگر چائے اپنے کمرہ سے کہیں الگ منگا کر پی، اور پھر اپنے کمرہ کے باہر پیالیاں رکھدیں، جو کہ غائب ہو گئیں، تو ان صاحب پر ضمان لازم ہوگا، اگر ہوٹل میں ہی پی ہے، اور ایسی جگہ رکھدیں کہ ہوٹل کے ملازم اٹھا لیں، اور اطلاع کر دے، پھر غائب ہو گئیں، تو ان پر ضمان لازم نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو