بنجر کھیت ایک نے پٹواری سے خریدا دوسرے نے نائب پردھان سے وہ کھیت کس کا ہے؟
سوال
ایک سرکاری کھیت بنجر کو ایک خاندان نے پٹواری سے خرید لیا، دوسرے خاندان والوں نے بوجہ دشمنی کے پردھان کے نائب سے خرید لیا، کیوں کہ اصل پردھان حج کو گئے تھے، جب اصل پردھان واپس آگئے، تو انہوں نے بیچ خاندان کو درست مانا اور کہا کہ کھیت انہیں کا ہے، جنہوں نے پہلے پٹواری سے خرید لیا، اب اس میں جھگڑا ہے، پہلا کہتا ہے کہ میرا ہے، اور دوسرا کہتا ہے کہ میرا ہے، اسکے اندر کیا فتوی ہے؟
جواب
اگر وہ کھیت ملک سرکاری تھا اور پٹواری کو بغیر اجازت پردھان اس کو فروخت کرنے کا سرکار کی طرف سے اختیار تھا تو جس نے پٹواری سے خریدا ہے اس کا ہو گیا، پھر جس نے پردھان کے نائب سے خریدا ہے اس کا خریدنا صحیح نہیں ہوا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔