بیع سلم
سوال
احمد صاحب اناج کا بیو پار کرتے ہیں اور دوسرے بیوپار بھی کرتے ہیں، برسات میں ہم کو روپیہ کی ضرورت پڑتی ہے، تو ہم لوگ پہلے ہی بھاؤ کر کے مال کا روپیہ لے جاتے ہیں، اور اسی بھاؤ سے فصل پر اناج دیدیتے ہیں، خواہ بھاؤ کم ہو یا زیادہ تو یہ جائز ہے یا نہیں؟ یہ سود تو نہیں اس کا خلاصہ صاف صاف لکھدیں؟
جواب
اگر روپیہ قرض دیا جائے تو پھر اس روپیہ کی واپسی لازم ہے، اس میں زیادتی کی شرط کرنا سود ہے، البتہ اگر واپسی کے وقت روپیہ موجود نہ ہو اور روپیہ کے عوض غلہ وغیرہ دینا چاہے تو دیتے وقت جو معاملہ کر لیا جائے وہ درست ہے، مثلاً جس وقت روپیہ قرض لیا اس وقت غلہ کا نرخ تیرہ روپیہ کا تھا اور جب روپیہ واپس کرنیکا وقت آیا تو غلہ کا نرخ دس روپیہ کا ہو گیا اور دس کے حساب سے بجائے روپیہ دینے…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔