الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیع مرابحہ کی ایک صورت

سوال

ایک آدمی نے ایک شخص سے کہا کہ ہم تمہارا مال ایک کو شٹل سو روپیہ میں فروخت کر دیں گے اور پھر اس نے اس مال کو ایک کو شٹل ۱۲۵ / روپیہ میں فروخت کیا اور جس نے سو روپیہ میں مال فروخت کرنے کو کہا تھا اس کو ۱۰۰ ر روپیہ دیدئیے اور ۲۵ روپیہ خود رکھ لئے ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اس طرح معاملہ نہیں کرنا چاہئے، یوں کہدے کہ مجھے سو روپیہ دیدو پھر خرید کر جس قیمت میں چاہے فروخت کر دے، یا صاحب مال کہدے کہ یہ مال جتنے میں چاہے فروخت کرو، مجھے سو روپیہ دیدو، یا یہ کہے میں تمہارا یہ مال ۱۲۵ روپیہ میں فروخت کرونگا، ۲۵ روپیہ مجھے دیدینا

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو