کپڑا خرید کر زائد قیمت پر فروخت کرنا
سوال
تجارت میں بھاؤ کر کے دھندا کرنا مثلاً کپڑا اگر ۲۰ روپیہ کا ملا ہے، گاہک کو ۳۵ روپیہ بتایا بعد میں بھاؤ کم کر کے ۲۵ روپیہ میں دے دیا، اس میں جو پانچ روپیہ منافع ہوا وہ حلال ہوا یا نہیں؟
جواب
کپڑا جس قیمت میں خریدا ہے، ضروری نہیں کہ اس قیمت پر فروخت کیا جائے، بلکہ اس پر نفع لینا درست ہے، جس کپڑے کی قیمت پچیس روپئے ہے، بیو پاری کو یہ نہ کہا جائے کہ میں نے تیس ۳۰ روپئے میں خریدا ہے، کہ یہ جھوٹ ہے، جو کہ نا جائز ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ میں ۳۵ ر روپئے میں فروخت کرتا ہوں، پھر وہ قیمت کم کر دے، تو یہ طرفین کی رضا مندی پر ہے، جتنے پر بھی معاملہ ہو جائیگا، بیچ درست ہوگی،…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔