الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قسطوں پر کوئی شئی خریدنا

سوال

ایک موٹر سائیکل ہے، جو نقد لینے سے پانچ ہزار روپیہ میں ملتی ہے، اور قسطوار لینے سے پانچ ہزار پانچ سوروپیہ میں ملتی ہے، تو کیا قسطوار لینا جائز ہے؟

جواب

نقد اور ادھار کی قیمت میں فرق ہونا منع نہیں، مگر قسطیں متعین ہو جائیں، اور پھر یہ نہ ہو کہ کسی قسط کے وقت متعین پر وصول نہ ہونے سے مزید اضافہ قیمت میں کیا جائے، وصول شدہ رقوم بھی ضبط ہو جائے، اور موٹر سائیکل بھی ہاتھ سے چلی جائے، ایسی صورت ہو تو شرعاً یہ معاملہ درست نہیں، بلکہ اس میں سود اور جوا ہو گا ان دونوں کی ممانعت نصوص میں مذکور ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو