شب براءت کے اعمال حلوا وغیرہ
سوال
(۱) یہاں پر علاقہ کوہ کن (چاول کے ملک میں) شعبان کی ۱۵ / تاریخ کو عید سمجھ کر ثواب کی نیت سے چاول کا حلوا بنایا جاتا ہے تو ایسا حلوا بنانا جائز ہے یا نہیں؟ (۲) یہاں ایک عالم صاحب کا قول ہے کہ ۱۵ تاریخ شعبان کو ہلکی غذا کھا کر اس رات میں مسجد آنا جائز ہے یعنی چاول کی ہلکی غذا ہے یہ کہنا سچ ہے صحیح ہے یا غلط ہے؟ (۳) بہت لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ رسم حلوا ہمارے بڑے بزرگوں کا ہے اس کو ہم ثواب کی نیت سے کرتے ہیں تو یہ رسم شعبان میں کر سکتے ہیں یا نہیں جائز ہے یا نا جائز؟ (۴)
جواب
(۱) اس کو عید سمجھ کر ثواب کی نیت سے چاول کا حلوا بنانا بے اصل اور غلط ہے۔ (۲) اس کو شرعی سمجھنا غلط ہے، البتہ اس رات کو نوافل پڑھنا، تلاوت کرنا دعا کرنا ثابت ہے، وہاں بھی مجمع نہ کیا جائے، قبرستان میں مخفی طور پر جانا بھی ثابت ہے۔ (۳) جو رسم غلط ہو اگر چہ بڑوں نے کی ہو وہ قابل ترک ہے۔ (۴)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔