شب براءت اور شب قدر میں مسجدوں کو سجانا
سوال
شب براءت اور شب قدر میں مسجدوں کو پھول پتی سے سجانا کیسا ہے، جبکہ سجانے کی نیت ان تیوہاروں کی وجہ سے خوشی منانا ہے نہ کہ بدعت کرنا؟
جواب
شب قدر، شب براءت کے لئے شریعت نے عبادت، نوافل، تلاوت، ذکر تسبیح، دعاء استغفار کی ترغیب دی ہے، پھول وغیرہ سے سجانے کی ترغیب نہیں دی، تیوہار ہندوانہ لفظ ہے اور یہ سجانا بھی ان کا ہی طریقہ ہے، اس سے بچنا چاہئے لانَّ مَنْ تَشَبَّهِ بِقَوْمٍ فَهُوَ منهم الحديث (ابو داؤد شریف)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔