فواحش کی وجہ سے عذاب کیوں نازل نہیں ہوتا؟
سوال
آج کل ایسا ہو رہا ہے، کہ باپ بیٹی سے زنا کر رہا ہے، اور بھائی اپنی بہن سے زنا کر رہا ہے، اور سوتیلا بیٹا اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ زنا کر رہا ہے، ایسی صورت میں خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا اس دنیا میں کیوں نہیں دیتا، تا کہ دوسرے لوگ ان کو دیکھ کر عبرت حاصل کریں؟
جواب
سزا کے لئے اصالۃً دار آخرت کو تجویز فرمایا گیا ہے، دنیا عمل کے لئے ہے، البتہ عمل بد کے کچھ اثرات دنیا میں بھی مرتب ہوتے ہیں، کبھی اعمال صالحہ کی برکت سے وہ اثرات کم بھی ہو جاتے ہیں، اور جہاں بھی یہ جاری ہے، وہاں اسکے اثرات بھی ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔