الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سماع موتی

سوال

زید کہتا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سماع موتی کے قائل نہیں ہیں، اور اس پر بعض مسائل فقہیہ بھی مبنی ہیں کیا یہ قول زید کا صحیح ہے، یا نہیں اور سماع موتی کا منکر اہل السنت والجماعت میں داخل ہے یا نہیں انبیاء علیہم السلام کے علاوہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ سے سماع موتی ثابت ہو تو اسکا صحیح حوالہ تحریر فرما دیں اور اگر ثابت نہیں تو شہداء اور اولیاء بھی مستثنی ہیں یا نہیں، امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا صحیح مذہب صحیح روایت سے منقول شدہ تحریر فرما دیں۔

جواب

قال الله تبارك وتعالى: ”فَإِنَّكَ لا تُسْمِعُ الْمَوْتَى الخ اس مسئلہ میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اختلاف ہے، بعض حضرات سماع موتی کے قائل ہیں اور احادیث سے استدلال کرتے ہیں اور بعض حضرات سماع کے قائل نہیں وہ اس آیت شریفہ کو استدلال میں پیش کرتے ہیں چنانچہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا مسلک بھی یہی ہے۔ اور اس کو امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے اختیار فرمایا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو