بشریت نبی صلی اللہ علیہ وسلم
سوال
حسب ذیل آیتوں کا شان نزول کیا ہے” قل انما انا بشر مثلكم يوحى الى“
جواب
منکرین کہتے تھے کہ جو شخص بشر ہو وہ رسول کیسے ہو سکتا ہے، کیونکہ بشر تو حوائج ضروریہ میں مبتلا رہتا ہے، رسول کو ان سے پاک ہونا چاہئے، اس کی تردید کے لئے یہ آیت نازل ہوئی ” قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلى“ کہ آپ کہدیجئے کہ میں بشر ہوں میرے ساتھ بھی حوائج ہیں، کسی اور نوع کا فرد نہیں ہوں (نہ جن ہوں نہ فرشتہ)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔