وسیلہ سے دعا
سوال
حقانی صاحب نے اپنے وعظ میں کہا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ سے یا کسی بھی پیغمبر کے وسیلہ سے دعاء نہ مانگنی چاہئے، بلکہ صرف خدا ہی سے مانگے یہ بات درست ہے یا نہیں؟
جواب
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یا دیگر انبیاء کرام اور اولیاء کرام کے وسیلے سے اس طرح دعا کرنا کہ یا اللہ فلاں بزرگ یا فلاں نبی کے طفیل ہماری حاجت پوری فرمادے، شرعاً درست ہے۔ حقانی صاحب نے ہدایہ وغیرہ کے حوالہ سے یہ مسئلہ بتایا ہے وہاں دراصل معتزلہ کا رد مقصود ہے۔ جس کی تفصیل کتب فقہ میں مذکور ہے۔ اس کا اس مسئلہ سے تعلق نہیں، یہاں وہ صورت نہیں جس کو منع کیا گیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔