الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک نعت میں توسل

سوال

ایک نعت جس کے شعر میں حضور ﷺکی مدح ہے بعدۂ اپنے اپنے بھائیوں کے لئے کچھ عرض ہے، اس قسم کے اشعار پڑھنا خلاف سنت ہے، یا کسی کو لکھ کر بھیجنا قرونِ ثلاثہ سے ثابت ہے یا نہیں؟ نور سے تیرے سب ہوئے پیدا آپ ہیں فخر شاہ وگدا یا رسول الله ﷺ وقت نزع آناوقت کٹھن ہے وقت نزع آنا پھر سن لے سیّاں ہماریاتنا رہے خیال رہے اتنی بھرم شرم دل تھر تھرائے وقت نزع آنا محشر کے روز دوڑ کے دامن تھام لینا کیوں نہ چھوڑوں سیاں ہماری کیجئے سب کی دعا قبول سب ملکر کہیں آمین

جواب

حضرت نبی اکرم ﷺ کے توسل سے دعا کرنا تو ثابت ہے۔ اس کے علاوہ اس قسم کے اشعار قرون ثلاثہ مشہود لہا بالخیر میں کسی صاحب نے پڑھے ہوں میری نظر سے نہیں گذرے اور یہ اشعار تو اشعار نہیں، نہ قافیه صحیح نہ ردیف درست نه وزن، خدا جانے ان کو اشعار کیسے کہہ دیا گیا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو