دخول مسجد کی دعا کہاں پڑھی جائے
سوال
ایک شاہی مسجد ہے اس کا بیرونی احاطہ بہت وسیع ہونے کی وجہ سے اصل مسجد کے حدود علیحدہ ہیں، ایسی صورت میں مسجد میں داخل ہونے کی دعا کون سے دروازہ سے داخل ہوتے وقت پڑھی جائے، جبکہ بیرونی یعنی احاطہ کے دروازہ سے داخل ہونے کے وقت یا اندرونی دروازہ سے داخل ہوتے وقت جہاں کہ نماز پڑھی جاتی ہے؟
جواب
جو جگہ نماز کیلئے متعین اور وقف ہے کہ وہاں ناپا کی کی حالت میں جانا جائز نہیں، خواہ مسقف ہو یا غیر مسقف ہو وہاں پیر رکھتے وقت دعا پڑھی جائے، جو جگہ مسجد کے مسقف یا غیر مسقف حصہ سے متصل ہے اور وہ نماز کیلئے متعین نہیں اور ناپاکی کی حالت میں وہاں جانا منع نہیں وہ شرعی مسجد نہیں اگرچہ احاطہ میں داخل ہو، وہاں داخل ہوتے وقت دعا نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔