متولی وامام میں ترک سلام وکلام بڑی محرومی ہے
سوال
(۱) دو سال سے متولی صاحب اور پیش امام میں دعاء سلام بالکل بند ہے، لیکن امام صاحب کے پیچھے برابر نماز ادا کرتے ہیں، پیش امام کی غیبت کرنے میں بہتان لگانے میں اور امامت سے علیحدہ کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، متولی صاحب کو ایسی حرکات کرنا کیسا ہے؟ سوال: (۲) امام صاحب ضعیف العمر ہیں قبرستان ایک میل سے زیادہ فاصلہ پر ہے، جنازہ کی نماز پڑھانے کے لئے لوگ سواری میں بٹھا کر لے جاتے ہیں، متولی صاحب کا کہنا ہے کہ امام صاحب پیدل چل کر جائیں، یا اپنی طرف سے رقم خرچ کر کے جنازہ کی نماز پڑھانے کے لئے جائیں، متولی صاحب کا یہ…
جواب
(۱) بڑے غضب کی بات ہے، کہ دعا سلام بالکل بند ہے، فوراً دعا سلام شروع کر دی جائے، دوسرے لوگ دونوں کو ایک جگہ بٹھا کر کوشش کر کے دعا سلام شروع کرادیں، جو شخص ابتدا کریگا وہ قابل مبارک باد ہوگا، امام صاحب اگر ابتدا کریں تو یہ ان کی بزرگی کے زیادہ لائق ہے، متولی صاحب اگر ابتدا کریں تو یہ ان کے لئے عین سعادت ہے، امام کے پیچھے نماز ادا کر کے اپنے اللہ کا حق ادا کرتے ہیں اور اپنی…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔